Aaj Logo

شائع 04 مئ 2021 11:50am

اسلاموفوبیا کے خاتمے کیلئے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے نبیﷺ کی توہین برداشت نہیں کرسکتے،مغربی دنیاکو بےحرمتی پر جواب دینا ہوگا ،اسلاموفوبیاکےخاتمےکیلئے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اوآئی سی ممالک کےسفیروں سےگفتگو کرتےہوئے کہا کہ اسلاموفوبیاکے خاتمےکیلئےاجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے،اسلا موفوبیاکےپھیلاؤسےمتعلق ایشوززیر بحث لانے تھے ،مغربی ممالک میں اسلاموفوبیامیں اضافہ ہواہے،مغربی ممالک میں مذہب کومذہب کی طرح نہیں سمجھا جاتا،اسلاموفوبیاسےبین المذاہب نفرت کوہواملتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنےنبیﷺکی توہین برداشت نہیں کرسکتے،ہمارےنبیﷺ ہمارے دلوں میں بستے ہیں ،بعض مغرب ممالک میں مذہب اسلام کونشانہ بنایاجاتاہے،او آئی سی اس مسئلہ پرکام کرسکتی ہے، دہشتگردی اور انتہاپسندی کاکوئی مذہب نہیں ہوتا،مغربی دنیا کوبےحرمتی پر جواب دینا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے تمام مذاہب کےافرادکی دل آزاری روکنےکیلئےقانونی اقدامات پرزوردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیامیں برداشت کےفروغ کیلئےعالمی برادری سےتعاون کیلئےپرعزم ہے،اوآئی سی عالمی سطح پرآگاہی پیداکرنےمیں کرداراداکرے،کوشش ہےمسلم ممالک اس حساس معاملےپرمتحد ہو۔

Read Comments