اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی پر عدم اطمینان کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ، الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس بدھ تک ملتوی کردیا گیا ۔
الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کمیٹی کا اجلاس ڈی لا کی سبراہی میں ہوا۔
اجلاس میں پی ٹی آئی فنڈنگ کا درخواست گزار اکبر ایس بابر کی فنانشل ایکسپرٹ ٹیم نے جائزہ لیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیل بھی سامنے آئی جبکہ حبیب بنک لمیٹیڈ کے اکاوئنٹس کی تفصیلات درخواست گزار کی فنانشل ایکسپرٹ ٹیم سے چھپائی گئی کمیٹی کا اجلاس بدھ تک ملتوی کر دیا گیا۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا ہم سے حقائق چھپائے جارہے ہیں اس حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ واضع ہے چار سال سے معاملہ التوا کا شکار ہے سپریم کورٹ نوٹس لے اکبر ایس بابر نے کہا پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچاوں گا۔