اسلام آباد پولیس نے 20 سے زائد خواتین کے ساتھ ذیادتی اور اسنیچنگ کرنے والے خطرناک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی رورل اسلام آباد رانا عبدالوہاب نے تھانہ کورال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکے گرفتار ملزم جھاڑیوں میں تاک لگائے بیٹھا رہتا موقع ملتے ہی اکیلی خاتون کو اسلح کی نوک پر جنگل میں لے جا کر ذیادتی کا نشانہ بناتا اور قیمتی اشیاء لوٹ لیتا شاطر ملزم مزاحمت کرنے والی خواتین کو بیہوش کرنے کے لیے کلوروفل کے مدد سے بیہوش بھی کردیتا تھا۔
ملزم ظہیر کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے درج شدہ مقدمات کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ڈی آئی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے کارروائی کرنے پر تھانہ کورال پولیس کو انعامات دینے کا اعلان کیا ہے ۔