وزیراعظم عمران خان نےبغیرپروٹوکول کے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کادورہ کیا۔وزیراعظم نے خود گاڑی ڈرائیو کی اورمرمت شدہ سڑکوں کا معائنہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ چیئرمین سی ڈی اے بھی موجود تھے جنہوں نے ترقیاتی کاموں پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
وزیراعظم عمران خان نے ارجنٹائن پارک، ٹریل فائیو،مرغزار اورمارگلہ روڈ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کے ساتھ وزیراعظم آفس کےعملےکاکوئی اہلکار نہیں تھا۔وزیراعظم خود گاڑی ڈرائیو کررہے تھے اور مرمت شدہ سڑکوں کا بھی معائنہ کیا۔