کورونا کیسزمیں اضافے کے پیش نظر سی اے اے کیٹگری اے اوربی ختم کر دی گئی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کےڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ نےنیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔بیرون ملک سے پاکستان آنیوالے تمام مسافروں کا 72گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قراردےدیا۔
کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر سی اے اےکیٹگری اے اور بی ختم کر دی گئی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا ۔بیرون ملک سے پاکستان آنیوالے تمام مسافروں کا 72گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دےدیا۔
پاکستان کےتمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پرتمام مسافروں کا ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹ ہوگا۔ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹ کی رپورٹ 20منٹ کے اندراندرحاصل ہوگی۔ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر مسافرکو اپنے خرچے پر قرنطینہ کیا جائے گا ۔آٹھ دن بعد دوبارہ ٹیسٹ ہوگا منفی آنے پر گھر جانے کی اجازت ہوگی۔
کیٹیگری سی میں شامل 23 ممالک کے مسافروں کی آمد پرپابندی کی مدت میں توسیع کردی گئی ۔کیٹیگری سی ممالک سے مسافروں کی آمدپرسفری پابندیاں 5مئی سے تاحکم ثانی نافذالعمل رہیں گی۔
نئی ٹریول ایڈوائزری این سی او سی فیصلوں کے تناظرمیں جاری کی گئی۔
کیٹیگری سی میں جنوبی افریقا،برزایل،زمبابوے،بھارت سمیت 23 ممالک شامل ہیں۔
سی کیٹیگری ممالک سے آمد کی اجازت این سی او سی کے این او سی سے مشروط قرار ہوگی۔ان ممالک میں موجود پاکستانی،نائیکوپ،پی اوسی کارڈ ہولڈرز پاکستانی کی آمد پربھی پابندی برقرارہے۔