Aaj Logo

شائع 30 اپريل 2021 12:48pm

”اگر احتیاط نہ کی تو وباء کے پھیلاؤ سے کوئی سسٹم بھی مقابلہ نہیں کر پائے گا“

اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ گزشتہ جون کے مقابلے میں اس وقت کوروناکے تشویشناک مریضوں میں 57 فیصد اضافہ ہوگیا، اب تک کورونا کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہے،اگر احتیاط نہ کی تو وباء کے پھیلاؤ سے کوئی سسٹم بھی مقابلہ نہیں کر پائے گا، اس لئے احتیاط لازم ہے ۔

نیشنل کمانڈ این آپریشن سینٹر(این سی او سی)کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ملک میں کورونا تشویشناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار360 ہو چکی جو گزشتہ سال جون کے مقابلے میں57فی صد زائد ہے، تاہم ابھی تک ان کیسز سے نمٹنے میں کامیاب رہے ۔

اسد عمرنے مزید کہاکہ آکسیجن کی پیداوار سے لےکر بستروں تک پورے نظام میں فعال صلاحیت ہے ،مربوط کاوشوں اور سرشار ٹیموں کی محنت سے مشکل چیلنج سے نبرد آزماں ہو رہے ہیں، ابھی چیلنج ختم ہوا، وباء بڑھ رہی ہے ۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایاکہ گزشتہ سال اکسیجن پیداوار کی صلاحیت 487 ٹن تھی جسے بڑھا کر 798 ٹن تک پہنچا دیا ہے۔

Read Comments