حلقہ این اے249 ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل اختتام پذیر ہوگیا ہے اور اب غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ انتخابی دنگل میں 30 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں،پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور تحریک لبیک کے امیدوار آمنے سامنے ہیں جبکہ دیگر امیدوار آزاد ہیں۔ تاحال 97 پولنگ اسٹیشنزکےغیرحتمی وغیرسرکاری نتائج آگئے ہیں اور پی پی کےقادرمندوخیل5ہزار610ووٹ لےکرپہلےنمبرپر جبکہ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل5ہزار155ووٹ لےکردوسرےنمبرپر ہیں ۔
کالعدم ٹی ایل پی کے امیدوارنذیراحمد نے4ہزار603ووٹ حاصل کیئے۔ پی ایس پی کےمصطفی کمال نے3ہزار165ووٹ حاصل کیے۔ ایم کیو ایم کےحافظ مرسلین2ہزار636ووٹ حاصل کرسکے
این اے249 کے پولنگ اسٹیشن نمبر215 کےغیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 68 ووٹ لے کر آگے جبکہ کالعدم ٹی ایل پی کےامیدوار39ووٹ لےکردوسرے نمبرپر ہیں ۔
پولنگ اسٹیشن نمبر205 کےغیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کےمفتاح اسماعیل 91 ووٹ کے ساتھ آگے جبکہ کالعدم ٹی ایل پی کےامیدوار37 ووٹ لےکردوسرے نمبر پر ہیں۔
پولنگ اسٹیشن نمبر90 کےغیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کےامیدوارامجدآفریدی 73ووٹ لیکرآگےاور ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 29 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر ہیں۔ اسہی طرح مختلف پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پہلے کراچی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری ر ہا، حلقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری حلقے میں تعینات ہے ۔کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں ووٹنگ عمل صبح 8بجے شروع ہوا، انتخابی عملے کی جانب سے ہر پولنگ بوتھ کے باہر ووٹرز کیلئے ہدایات نامہ بھی آویزاں کئے گئے ۔حلقے میں پر امن ووٹنگ اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے سخت اقدامات بھی دیکھنے میں آرہے ہیں۔مومن آباد، سعیدآباد اور اتحاد ٹاون سمیت مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی نفری بھی تعینات ہے ،ووٹرز کیلئے ماسک اور اصل شناختی کارڈ لازم قرار دیا گیا ہے ۔
محکمہ محنت و افرادی قوت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں این اے 249 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر حلقہ میں آج چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے تاہم اس کے باوجود حلقے میں ووٹرز کی تعداد کم دکھائی دے رہی ہے۔یاد رہے کہ یہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کے قومی اسمبلی سے استعفی کے بعد خالی ہوئی ہے۔انتخابی دنگل میں 30 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں،پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور تحریک لبیک کے امیدوار آمنے سامنے ہیں جبکہ دیگر امیدوار آزاد ہیں۔