مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے انکشافات پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے انکشافات نےان کے دیرینہ موقف کی تصدیق کردی ہے۔ بہت پہلے کہا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ مسلم لیگ ن کےخلاف بے بنیاد مقدمات بنانے اور قائدین کو جیل بھجوانے کےلئے سرگرم ہے۔
شہبازشریف نےکہا کہ بشیرمیمن کے وزیراعظم کے متعلق انکشافات تشویشناک،افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔ یہ اپنے ہی ملک کو افراتفری اور انتشار کا شکار کرنے کے مترادف ہے۔
شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ بشیر میمن کے انکشافات کی تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث کرداروں کےخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔