اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آئی پی پیز کو 40 فیصد فنڈز کی ادائیگی کی سمری پر فیصلہ موخر کردیا۔مختلف سپلیمنٹری گرانٹس سمیت برآمدی شعبے کو آر ایل این جی کی فراہمی پر سبسڈی کی سمری کی منظوری دےدی۔
وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں پاور ڈویژن کی جانب سے آئی پی پیز کو ادائیگیوں کی پہلی قسط کے اجراء کی سمری پر غور ہوا تاہم 40 فیصد فنڈز کی ادائیگی کی سمری پر فیصلہ اگلے اجلاس تک موخر کر دیا گیا۔
ادائیگیوں کا موثر طریقہ کار طے کرنےکےلئےوزیر خزانہ کی سربراہی میں سب کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
ای سی سی نے وزارت قانون کےلئے 2 کروڑ 27 لاکھ، معذور افراد سے متعلق نیشنل ٹرسٹ کےلئے1کروڑ سے زیادہ اور وزارت ہاؤسنگ کے سول ورکس کےلئے 72 لاکھ کی تکنیکی گرانٹ منظور دی۔
وزارت ہاؤسنگ کے اخراجات پورے کرنے کےلئے 26 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔
آر ایل این جی کی 100 فیصد سپلائی پر سبسڈی کی سمری کے قابل عمل اطلاق کی تجاویز کیلئے سب کمیٹی قائم کی گئی۔