اسلام آباد:قومی احتساب بیورو(نیب )نے کڈنی ہلزریفرنس میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سمیت دیگرملزمان کی بریت کی درخواست کی مخالفت کردی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے کڈنی ہلزریفرنس کی سماعت کی،نیب نے ریفرنس خارج کرنے کیلئے سلیم مانڈوی والا کی درخواست پر جواب جمع کرایا ۔
نیب پراسیکیوٹرکا کہنا تھا کہ عدالت سلیم مانڈوی والا،اعجاز ہارون اورعبد الغنی مجیدکی بریت کی درخواستوں کومسترد کرے۔
نیب پراسیکیوٹرنے احتساب عدالت سے یہ بھی استدعا کی سلیم مانڈوی والا کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کی جائے ۔
بعدازاں احتساب عدالت نے کڈنی ہلز ریفرنس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی۔