اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ الیکشن کیخلاف یوسف رضا گیلانی کی انٹراکورٹ اپیل پر اٹارنی جنرل کونوٹس جاری کردیئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک جبکہ چیئرمین سینیٹ کے وکیل بیرسٹرعلی ظفرعدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے بیرسٹرعلی ظفر کی جواب داخل کرانے میں مہلت کی استدعا منظورکرلی۔
جسٹس عامرفاروق نےکہا کہ سنگل بینچ نے معاملہ عدالت میں زیرسماعت نہیں ہوسکنے کا کہا ہے ہم بھی اسی قانونی سوال کا پہلے جائزہ لیں گے۔
جسٹس عامرفاروق نےریمارکس دیئے کہ سنگل بینچ نےایک قانونی سوال پردرخواست مسترد کی،یہ نہیں کہا کہ ووٹوں پرمہریں ٹھیک تھیں یا نہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت کی معاونت کرنے کی ہدایت کردی اور سماعت 26 مئی تک ملتوی کر دی۔