اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 118جانیں لے لیں جبکہ مزید 5,611 افراد مہلک وائرس کا شکار بنے،کوروناسے اب تک 17,117افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 795,627 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔
ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید5,611 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 7لاکھ 95 ہزار 627 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 77 ہزار 593 ہوگئی جبکہ پنجاب میں2لاکھ88ہزار598افرادکوروناکا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 13ہزار121،اسلام آباد میں72ہزار981،بلوچستان میں21 ہزار618 ،گلگت بلتستان میں5253 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے16ہزار463کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا ءکی تیسری لہر نے تباہی مچادی،گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید118 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 17 ہزار 117 تک پہنچ گئی۔
24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ سب سے زیادہ پنجاب میں 67،خیبرپختونخوامیں ،37، سندھ میں 6، اسلام آباداور آزاد کشمیر میں 3،3اور بلوچستان میں 2افراد کا انتقال ہوا۔
کورونا سے اب تک سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4593افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ پنجاب میں 7964،خیبرپختونخوا میں 3103،اسلام آباد میں660،بلوچستان میں232اور گلگت بلتستان میں 104اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث461 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ88ہزار698 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے4,826مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجبکہ ملک میں مثبت کیسزکی شرح 10.17 فیصد رہی۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,324 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 6لاکھ89ہزار812مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران55ہزار128کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے5611افراد میں تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 11لاکھ538ہزار77افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے 633اسپتالوں میں 5ہزار 791 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ531 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گوجرانوالہ میں 88 فیصد وینٹی لیٹرز، ملتان 85، لاہور 84 اور مردان میں 60 فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں جبکہ بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ۔
بات کی جائے اکسیجن بیڈز کی تو گوجرانوالہ میں ہی 85 فیصد، پشاور 80 اور صوابی میں 75 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔