بٹ کوائن کریش ہونے سے کریپٹو مارکیٹ کو کھربوں روپے کا نقصان ہو گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بٹ کوائن بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد پہلی مرتبہ مارچ 2021 کے بعد 50 ہزار ڈالر سے نیچے آ گیا۔
کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت 45500 ڈالر تک گر گئی ہے تاہم اس کے بعد اس کی قیمت قدرے مستحکم رہی۔ اس وقت یہ 49 ہزار ڈالر سے کچھ اوپر پر تجارت کر رہا ہے۔
اس وقت بٹ کوائن کی قیمت 77 لاکھ روپے ہے جبکہ مارچ 2020 میں اس کی قیمت 50 ہزار ڈالر سے کم تھی۔
2021 میں بٹ کوائن کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور 14 اپریل کو بٹ کوائن کی قیمت 95 لاکھ روپے تک پہنچ گئی تھی۔
بٹ کوائن کی ریکارڈ توڑ خریداری کے دوران اس کی قیمت میں اچانک اتنی بڑی کمی دیکھی گئی۔ 14 اپریل 2021 کو اس کی قدر بلند ترین سطح یعنی 64 ہزار 486 ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔
’کوائن مارکٹ کیپ‘ کے مطابق دیگر اہم کرپٹو کرنسیز کو بھی حالیہ دنوں میں نمایاں نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے اور مارکیٹ سے تقریباً نصف کھرب ڈالر کا صفایا ہو گیا۔