جہانگیر ترین کے پلڑے میں مزید منتخب اراکین نے اپنا وزن ڈال دیا۔ جھنگ سے منتخب ایم این اے صاحبزادہ محبوب سلطان، صاحبزادہ امیر سلطان اور ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے ملاقات کی اور جہانگیر ترین کو ہر ممکن حمایت کا یقین دلایا۔
ترین گروپ کے راجا ریاض اور اجمل چیمہ سمیت دیگر اراکین نے گورنر پنجاب سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب نے تحفظات دور کرنے اور وزیراعظم سے ملاقات میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پارٹی کا ہر فرد عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔