Aaj Logo

شائع 22 اپريل 2021 08:23pm

وزیراعظم عمران خان سے اسد عمر کی ملاقات

وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر اور معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں وزیرِ اعظم کو ملک میں کرونا کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں کورونا کا پھیلاؤ تیز ہونے کے باعث پابندیاں مزید سخت کرنے پر غور کیا گیااور این سی او سی نے تجاویز صوبوں کو بھیج دی۔

ملک میں کورونا کی بگڑتی صورتحال وزیراعظم نےبڑوں کیساتھ سرجوڑلیے۔ سربراہ این سی او اسد عمر اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات کی ۔

بیٹھک میں پابندیاں مزید سخت کرنے پر غور کیا گیا ۔۔ اسد عمر نے صوبوں کو بھجوائی تجاویز سے بھی آگاہ کیا اور بتایا پابندیوں کو دو مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے ۔۔ پہلے فیز میں شام چھ بجے سے سحری تک کاروباری سرگرمیاں بند کرنےکی تجویز دی گئی ہے، پہلے فیز میں پیٹرول پمپس، ویکسین سینٹرز اور فارمیسز کھلی رکھنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

کاروبار کے اوقات صبح سحری سے شام چھ بجے تک ہوں گے ۔ دفاتر میں پچاس فیصد عملے کی پالیسی پر عملدرآمد جاری رکھا جائے۔ اگر پہلے فیز پر کرونا پہ کنٹرول نہ ہو سکا

تو دوسرے فیز میں شہروں میں لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے۔ جن شہروں میں مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد سے زائد ہو گی تو وہاں مکمل لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز کی گئی۔ صوبوں سے شام تک شفارشات پر رائے طلب کر لی گئی ہے۔ اہم فیصلوں سے متعلق کل اعلان کیا جائے گا۔

Read Comments