اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پانامہ سے کورونا تک ڈھٹائی سے جھوٹ بولنے میں نون لیگ کا کوئی ثانی نہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔
فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ شاہد خاقان عباسی کہتےہیں کہ دنیانے کورونا پر قابوپالیاہےلیکن ہمارے ہاں بڑھ رہا ہے ،ظاہر کرتا ہے کہ ن لیگ کی لیڈرشپ اخلاقی طورپر دیوالیہ ہے اور انہیں بڑےسے بڑاجھوٹ بھی آسانی سے کہنےپرملکہ حاصل ہے۔
شاھد خاقان عباسی کاکہنا کہ دنیانے کرونا پر قابو پالیا ہے لیکن ہمارے ہاں بڑہ رہا ہے ظاہر کرتا ہے کہ ن لیگ کی لیڈرشپ اخلاقی طور پر دیوالیہ ہےاور انھیں بڑے سے بڑا جھوٹ بھی آسانی سے کہنے پرملکہ حاصل ہے، پانامہ سے کرونا تک ڈھٹائ سے جھوٹ بولنے کے فن پر نون لیگ نے ثابت کیا وہ لاثانی ہیں pic.twitter.com/8pVYeUOhLx
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 22, 2021
وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ پانامہ سے کورونا تک ڈھٹائی سے جھوٹ بولنے کے فن پر نون لیگ نے ثابت کیا وہ لاثانی ہیں۔