کراچی میں سورج آج بھی آگ برسائے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ،گرمی کی حالیہ لہر 25 اپریل تک رہے گی جس میں پارہ 40ڈگری کو چھو سکتا ہے۔
شہر قائد کے باسیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، شہر کے موسم میں تبدیلی آنے سے گرمی کی شدید لہر آنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا، پار 36 سے 38 ڈگری تک جائے گا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بند ہیں جبکہ جنوب مغرب سے 17کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرم ہوائیں چل رہی ہیں جس سے گرمی کی شدت میں زیادہ محسوس ہو رہی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ گرمی کی لہر 23 سے25 اپریل تک رہے گی، اس دوران موسم گرم اور خشک رہے گا اور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے جائے گا، تاہم ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔
شدید گرمی سے سے بے حال شہریوں کا کہنا ہے رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں گرمی کی یہ لہر کسی امتحان سے کم نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ کم سے کم درجہ حرارت26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ہے۔