اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکوجوتا مارنے کی دھمکی پرشاہد خاقان عباسی کونوٹس جاری کردیا گیا۔ اسپیکرکی ہدایت پرخط ارسال کردیا گیا۔
خط میں لکھا گیا کہ سات دن میں معذرت کریں یا اپنی پوزیشن واضح کریں،شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر کے خط سےلاعلمی کااظہارکردیا اور کہا کہ اگرخط ملا توبھرپورجواب دونگا۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر شاہد خاقان عباسی کو خط لکھ دیا گیا ہے جس کے متن کے مطابق شاہد خاقان عباسی سات دن میں معذرت کریں اور اپنی پوزیشن واضح کریں ۔
خط میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان کے طرزعمل سے اسمبلی کارروائی آسانی سے چلانے میں رکاوٹ ہوئی اور انہوں نے اپنے طرز عمل سے قومی اسمبلی کی کارروائی میں خلل پیداکیا ۔
خط کے متن کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے اسپیکرکے منصب کا تمسخراڑایا ہے، مقررہ وقت میں جواب نہ دینے پرتصورہوگا کہ شاہدخاقان عباسی کودفاع میں کچھ نہیں کہنا۔۔ دوسری جانب سینئرنائب صدرمسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کا اسپیکرکے خط سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اسپیکرکا لکھا خط تاحال موصول نہیں ہوا،اگر خط موصول ہوا تو بھرپور جواب دوں گا ۔۔