وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ حکومت کا اپوزیشن کے آپس کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں۔
مزار اقبال پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ۔ پی ڈی ایم اپنی موت آپ مر چکی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدانوں میں عدم برداشت معاشرے کو بے راہ روی کی طرف لے جارہا ہے،
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو فیصلہ کرنے دیں، اڑھائی سال کا عرصہ ہی باقی رہ گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ معاشرے کی پہچان امرا کے گھروں سے نہیں ہوتی،طاقتور قانون کےنیچےنہیں آتااوروہ پی ڈی ایم جیسااتحاد بناتاہے۔
وزیراعظم عمران خان کا نوشہرہ میں تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہنا تھا کہ پہلی بارکم آمدنی والے افرادکیلئےکوششیں ہورہی ہیں،پورے ملک میں نیاہاؤسنگ منصوبے شروع کےت ،صحت کارڈسے ہیلتھ سیکٹرمیں انقلاب آئےگا ،امیرممالک بھی ہیلتھ انشورنس نہیں دے سکتے۔
وزیراعظم نے کہاکہ معاشرے کی پہچان امرا کے گھروں سے نہیں ہوتی،غربا کا طرز زندگی معاشرے کی پہچان ہوتا ہے،قانون کی بالادستی کا مطلب طاقتور پر ہاتھ ڈالنا ہے،طاقتور خود کو ہمیشہ قانون سے اوپر رکھتا ہے،شوگرمافیا لوگوں کو مہنگی چینی بیچ رہا ہے، کمزور اور طاقتورکیلئےایک ہی قانون ہونا چاہیئے ،گھروں کیلئے بینک آسان اقساط پرقرضہ فراہم کرےگا، قوم وسائل کی کمی سےغریب نہیں ہوتی ،قانون کی بالادستی نہ ہونے سے ہوتی ہے ،طاقت ور لوگ قانون کے تابع نہیں آنا چاہتے،پی ڈی ایم جیسے اتحاد بناتے ہیں۔