اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے امت مسئلہ کے رہنماؤں کو بھیجے جانے والے خطوط کے جواب کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، تیونس کے صدر کا جوابی خط وزیراعظم کو موصول ہوگیا،عمران خان نے کہاکہ پاکستان تیونس کے ساتھ تعلقات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے تیونس کے سفیر برہان الکامل نے ملاقات کی ، جس میں دوطرفہ تعلقات اورعالمی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان تیونس کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پرمبنی ہیں۔
تیونس کے سفیر نے وزیراعظم عمران خان کو صدرقیس سعید کا جوابی خط بھی دیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خط میں مسلمانوں کونشانہ بنانے والی تمام سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے فوری کوششوں کی ضرورت پرزوردیا تھا۔