کراچی :مسلم لیگ (ن) کے بعد پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے بھی کراچی کے حلقہ این اے 249 پر ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی مخالفت کردی اورانتخاب ملتوی کرنے سے متعلق درخواستیں خارج کرنے کا مطالبہ کردیا۔
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین اور این اے 249 میں ضمنی الیکشن کے امیدوار سید مصطفیٰ کمال نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کرآگاہ کیا ہے کہ سندھ حکومت اور ایم کیو ایم کی جانب سے انتخاب ملتوی کرنے سے متعلق درخواست حقائق کے منافی ہے، دونوں جماعتوں کو ضمنی انتخاب میں شکست واضح دکھائی دے رہی ہے اور دونوں جماعتیں نے الیکشن کمیشن کو گمرا درخواستیں دی ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ 20 اپریل کو این اے 249 میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد صرف 2 تھی، ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں کے خون پسنیے کی کمائی ضمنی انتخان میں لگ چکی ہے، ضمنی انتخاب میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوی چاہیئے، الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم کی درخواستوں کو فوری خارج کرے۔
گزشتہ روز ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے بھی الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر انتخاب ملتوی نہ کرنے مطالبہ کیا تھا۔
انہوں نے صوبائی حکومت پر حلقے میں سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام بھی عائد کیا تھا۔