وزیراعلٰی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مذہبی تنظیم سے معاملات طے ہوگئے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اس پر عملدرآمد کےلئے صوبائی حکومت کو جو ہدایات دے گی اس پر عملدرآمد کیا جائے گا،
انکا کہنا تھا کہ کسی گروپ کو ریاست کے اندر ریاست قائم نہیں کرنے دی جائے گی۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم اور لیگی رہنما شاہد خاقان عبسی نے کہا ہے کہ پہلےکالعدم قراردیاپھرایسی جماعت کےساتھ معاہدہ کیاگیا،
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ ہم نےکہاکہ حقائق پارلیمان کےسامنےرکھاجائے۔
شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم نےجانوں کےضیاع پرسوال اٹھایاتھا، پہلےکالعدم قراردیاپھرایسی جماعت کےساتھ معاہدہ کیاگیا، قراردادکومتفقہ بنانےکیلئےایک گھنٹہ مانگا۔
شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومتی وزیرنےکفرکےفتوےدیئے،تو اسپیکرصاحب نے72گھنٹےکیلئےاجلاس ملتوی کردیا۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےاپنی پالیسی کل دےدی تھی، وزیراعظم ایوان میں اپنی پالیسی کادفاع کریں، ہمیں موجودہ حکومت سے کوئی توقع نہیں۔
شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ چاہتےہیں تمام معاہدےپارلیمان کےسامنےلائےجائیں، لوگ شہیدہوئے،ذمہ داروں سےمتعلق تحقیقات ہونی چاہئے۔