ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہملک میں اس وقت کیسز میں اضافے کے بعد زیادہ متاثرہ اضلاع میں لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا۔ اگر کیسز میں اسی طرح اضافہ ہوا تو عید تک 20سے 25% فیصد تک کیسز بڑھ سکتے ہیں۔
ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر اس وقت پوری دنیا میں خطرناک صورتحال اختیار کرچکاہے تیسری لہر نے بھارت میں تباہی مچادی ہے ملک میں اس وقت کیسز میں اضافے کے بعد زیادہ متاثرہ اضلاع میں لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا۔
لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ ہم نے کورونا کی پھیلاو کے پیش نظردفعہ 144 لگادیا محکموں میں ملازمین کی تعداد بھی کم کردی گئی کیسز میں زیادہ اضافے کے بعد ہفتہ اور اتوار کے روز کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہفتے اور اتوار کے روز بہت سے مارکیٹیں بند نہیں ہوئی ۔جرمانہ بھی کیا گیاگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی پھیلاو کی شرح 10% فیصد تک پہنچ گئی8 فیصد کیسز میں اضافے کے بعد این سی او سی کے فیصلے کے مطابق اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جامعہ بلوچستان کو بھی صرف ایک دن کیلئے بند کردیا گیا کورونا کی تیسری لہر زیادہ تیزی سے پھل رہاہے لوگ خوف کے باعث کورونا کے ٹیسٹ کرانے نہیں آرہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کیسز میں اسی طرح اضافہ ہوا تو عید تک 20سے 25% فیصد تک کیسز بڑھ سکتے ہیں جب سرکاری اسکول بند ہونگے تو پرائیویٹ اسکول بھی بند ہونگے
انہوں نے مزید کہا کہ اگر پرائیویٹ اسکول بند نہیں ہوئے تو کاروائی کیا جائے گا پرائیویٹ اسکولوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں ہوتا ہےتاجر برادری سے اپیل ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں سستابازار کو فعال کیا جارہا ہےکوشش کررہے ہیں کہ یوٹیلٹی اسٹورز میں چینی کی قلت پیدا نہ ہو۔