تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی زیرصدارت ہم خیال اراکین اسمبلی کا لاہور میں اجلاس ہوا ہے، اجلاس میں انصاف نہ ملنے کی صورت میں چند اراکین اسمبلی کی طرف سے استعفے کی پیشکش بھی کی گئی۔
لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کی زیرصدارت تیس ہم خیال اراکین اسمبلی کا اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں جہانگیر ترین کے خاندان کے خلاف کیسز کی صورتحال پر تبادلہ کیا گیا۔
اجلاس میں اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ اگر انہیں حکومت سے انصاف نہ ملا تو وہ آئندہ کی حکمت عملی جلد طے کریں گے۔
ذرائع کے مطابق چند ارکان نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی پیشکش بھی کی جسے جہانگیر ترین نے مسترد کردیا۔
ارکان کا کہنا تھاکہ ناانصافیاں جاری رہیں تواستعفوں کا آپشن موجود ہے۔
بعد ازاں جہانگیر ترین نے مریدکے میں ایم پی اے خرم اعجاز چھٹہ کے گھر جاکر ان کے چچا کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پرصوبائی وزیرنعمان لنگڑیال اور مشیروزیراعلیٰ فیصل جبوانہ بھی جہانگیرترین کے ہمراہ تھے۔