معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سستےبازاروں سستی چیزیں فراہم کررہےہیں، مارکیٹ میں چینی85روپےفی کلو دستیاب ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سستےبازارمیں چینی65روپےکلوفروخت ہورہی ہے، پنجاب میں مہنگائی کنٹرول کرنےکیلئےاقدامات کررہےہیں۔
فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ پنجاب بھرمیں364سستےبازارلگائےگئےہیں، رمضان بازاروں میں چینی کی دستیابی کویقینی بنارہےہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ اراکین اسمبلی سستےبازاروں کےدورےکریں، رمضان سستےبازارعوام کی سہولت کیلئےلگائےہیں، بازاروں میں سہولت فراہم نہیں کی گئی توکارروائی کرینگے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں اورگراں فروشوں کیخلاف کارروائی کرینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جاتی امراء کےمحل میں زلزلہ آیا ہوا ہے، کنیزیں نمبربڑھانےکیلئےپروپیگنڈا کررہی ہیں،تاہم گندی زبان کےاستعمال کی مذمت کرتی ہوں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت افسران سےذاتی کام نہیں لیتے، شریف فیملی سرکاری افسران سےذاتی کام لیتی تھی، اور قابضین کےخلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ کمیشن بناکرسوسائٹیزکےطریقہ کارکاجائزہ لیاجائےگا، اور عوام کاپیسہ بٹورنےوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی،فردوس عاشق اعوانراناثناء اللہ نےسرکاری ملازمین کودھمکیاں دیں۔