وفاقی وزیرحماد اظہرنے کہا کہ بجلی کا زیادہ ٹیرف ،گردشی قرض اورترسیل کے نقصانات پاور سیکٹرکے مالی چیلنجزہیں ۔ مسائل حل کرنے کیلئے سٹرکچرل طریقہ کاراختیارکیا جائے ۔
وفاقی وزیرحماد اظہرکی زیرصدارت پاورسیکٹراصلاحات پرغورکیلئے اجلاس ہوا ۔
وزیراقتصادی امورخسرو بختیاراورمعاون خصوصی پاور وپٹرولیم تابش گوہربھی شریک ہیں ۔
اعلامیہ کے مطابق سیکریٹری پاورڈویژن نے پاورسیکٹراصلاحات اورصارفین کی سہولیات پربریفنگ دی ۔
سیکرٹری پاور نے بتایا کہ اصلاحات سے بجلی کے شعبے کی استعداد کو بڑھایا جائے گا ۔ پیداواری لاگت میں کمی کی جائے گی، پاورسیکٹر اصلاحات پر تمام شراکت داروں سے مشاورت کی جاتی ہے ۔ اجلاس کو گردشی قرض مینجمنٹ پلان اوردیگرمعاملات پربریفنگ دی گئی ۔
وفاقی وزیرحماد اظہرنے کہا کہ بجلی کا زیادہ ٹیرف ،گردشی قرض اورترسیل کے نقصانات پاورسیکٹرکے مالی چیلنجزہیں ۔ ان مسائل کو حل کرنے کیلئے سٹرکچرل طریقہ کاراختیارکیا جائے ۔