Aaj Logo

شائع 15 اپريل 2021 07:53pm

ٹی ایل پی پر پابندی کا نوٹیفیکشین جاری

وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دے دیا اوراس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پرپابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک لبیک پاکستان ملک میں دہشت گردی اوردوسرے گھناؤنے جرائم میں ملوث ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایل پی ملک میں لوگوں کواکسا کر انتشار پیدا کرنے سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی اموات اور زخمی کرنے میں ملوث ہے۔

Read Comments