وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ تحریک لبیک پرپابندی کا نوٹیفکیشن آج جاری ہوجائے گا ۔ تنظیم کی تحلیل کیلئے کابینہ کو الگ سمری ارسال کی جائے گی۔مذہبی تنظیم کیخلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس بھی دائر کیاجائے گا ۔
وزارت داخلہ میں وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے وزیرمذہبی امور پیر نورالحق قادری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پرپابندی لگانے کی منظوری دے دی ہے جس کا نوٹیفکیشن آج جاری ہوجائے گا جبکہ تنظیم کیخلاف صوبوں میں بھی کارروائی اور اس کی تحلیل کیلئے کابینہ میں الگ سمری بھییجیں گے ۔
وزیرمذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہاکہ مذہبی تنظمی کو قومی دھارے میں لانے کیلئے دو سال سے بات چیت کرتا رہا اور انہیں اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کی کہ سسٹم کے اندر رہ کر جدوجہد کریں لیکن تنظیم کے عہدیداروں نے کوئی بات نہ مانی، ان کا کہناتھاکہ حکومت کا کام منت سماجت نہیں ہوتا۔
وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہاکہ پولیس اور رینجرز کی تنخواہیں اور مراعات بڑھائیں گے، آئندہ حالات پولیس اور رینجرز کنٹرول کرے گی، فرانس کے شہری پاکستان میں محفوظ ہیں ۔