لاہور میں تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرے کے دوران شہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کو ان کے آبائی علاقوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، کانسٹیبل محمد عمران کو لاہور جبکہ کانسٹیبل محمد افضل کی شکرگڑھ میں تدفین کی گئی۔
لاہور میں مذہبی جماعت کی ہنگامی آرائی کے دوران فرائض کی انجام دہی میں 2 پولیس کانسٹیبل شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ شہید کانسٹیبل محمد عمران کو لاہور کے علاقے لکھو ڈئیر میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا، محمد عمران نے سوگواران میں ایک بیٹی اور 2 بیٹے چھوڑے۔
مذہبی جماعت کے کارکنوں کے تشدد سے شہید ہونے والے محمد افضل کو وصیت کے مطابق شکرگڑھ میں آبائی گاوں پنڈی عمرا میں سرکاری اعزاز کی ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
شہید کانسٹیبل محمد افضل نے سوگواران میں بیوہ، 3 بیٹیاں اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں۔