Aaj Logo

شائع 14 اپريل 2021 11:50pm

ای سی سی اجلاس، 4 اسپتالوں کی تعمیر کیلئے گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پنجاب میں 4 اسپتالوں کی تعمیر کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوردے دی ،تین سرکاری پاورپلانٹس کیلئے66 فیصد آرایل این جی لازم خریدنے کی شرط ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیرخزانہ حماد اظہرکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں تین نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی گئی،ای سی سی نےپنجاب کے چار اضلاع میں23 ارب کی لاگت سے مدراینڈ چائلڈ اسپتال تعمیرکرنے کا ‏فیصلہ کیا، اٹک، لیہ، راجن پور اورسیالکوٹ میں 200بستروں پرمشتمل اسپتال تعمیر کئے جائیں ‏گے۔

اسپتال کی تعمیرکیلئے پچاس فیصد فنڈزوفاقی جبکہ پچاس فیصد پنجاب حکومت فراہم کرے گی،تین سرکاری پاورپلانٹس کیلئے 66فیصد آرایل این جی کی شرط ختم کردی گئی ۔ایل این جی پاورپلانٹس کومسلسل گیس فراہمی کی منظوری بھی دی گئی،کیپکوکےفیسلیٹییشن اورگارنٹی معاہدےمیں ترمیم کی بھی منظوری دی گئی۔

Read Comments