Aaj Logo

شائع 14 اپريل 2021 06:25pm

'طاقتور کو کٹہرے میں لایا گیا تو حالات بہتر ہوئے'

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے،معاشرہ سزا نہیں دے گا تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا،جہانگیر ترین سے متعلق سوال پر کہا کہ سوا سال میں اچانک چینی کی قیمت 26 روپے اوپر چلی گئی،طاقتور کو قانون کے کہڑے میں لایا گیا تو حالات بہتر ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان کی سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں2 تین تبدیلیاں کچھ روز میں ہو جائیں گی ۔

جہانگیر ترین سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ سوا سال میں اچانک چینی کی قیمت 26 روپے اوپر چلی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید جواب دیا کہ میں کیا کرتا انہوں نے کارٹیل بنا کر عوام کو لوٹا ہے ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ، سب کی بات سننے کے لیے تیار ہوں ، وزیراعظم یہ نہیں ہوسکتا کہ غریب کے لیے قانون اور امیر کے لیے اور ہو ۔

انہوں نے مزید کہا کہ 70 شوگر ملوں کی جیبوں میں 140 ارب روپے چلے گے ،کسی کو تحفظات ہو تو بات کر سکتا ہوں،

عمران خان نے مزید کہا کہ اربوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کے شواہد موجود تھے ، معاشرہ سزا نہیں دے گا تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، مدینہ کی ریاست بننے سے قبل حالات خراب تھے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی ایک بڑے مسئلے کی چھوٹی وجہ ہے ، رمضان پیکج خود مانیٹر کر رہا ہوں ، کبھی کمزور طبقے کے بارے میں سوچا ہی نہیں گیا۔

Read Comments