Aaj Logo

شائع 13 اپريل 2021 08:36pm

نویں سے بارہویں تک کلاسز، تعلیمی سلسلہ 19 اپریل سے بحال

نویں سے بارہویں تک کی کلاسزمیں تعلیمی سلسلہ 19 اپریل سے بحال ہو گا۔

بورڈزکے امتحانات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہونگے باقی جماعتوں کے امتحانات یکم جون سے متوقع فیڈرل ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی سرگرمیاں 19 اپریل سے بحال کر دی جائیں گی نویں سے بارہویں تک کے طالب علم سکولز اور کالجز میں حاضری دیں گے ۔

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق تعلیمی وزرائے کانفرنس کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے پریپ سے اٹھویں جماعت تک کلاسز بند رہیں گی اگلی میٹنگ میں فیصلے تک ان لاین تعلیمی سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔

بوڈرز امتحانات طے شدہ شیڈول پر ہونگے تاہم پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات اٹھارہ مئی سے شروع ہونگے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ پہلی سے چوتھی جماعت اور چھٹی اور ساتویں جماعت کا کے امتحانات یکم جون سے متوقع ہیں فیڈرل ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جلد اعلان کیا جائے گا اور تااریخ میں تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے۔

اسکولز اور کالجز انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے بچے سکولز میں متبادل ڈیز پر سکولز میں حاضری کو یقینی بنائیں ۔تمام سکولوں اور کالجز کی ٹرانسپورٹ کھلی رہی گی بسوں میں جاری کردہ ہدایات کے مطابق ایس او پیز اور صفائی کا خیال رکھا جائے ۔

ایریا آفیسرز سے نوٹیفیکیشن میں دی گئی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے ۔

Read Comments