جبوتی کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 34 تارکین وطن ہلاک ہوگئے ہیں۔یہ ایک ماہ کے دوران یہ دوسرا ایسا حادثہ ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی تنظیم ہجرت کے مشرقی افریقا کے سربراہ محمد عبدیکر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد ان تارکین وطن کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے جب ان کی کشتی کو یہ حادثہ پیش آیا۔
بتایا گیا ہے کہ یہ تارکین وطن جبوتی سے یمن جانے کی کوشش میں تھے۔