وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ہے، اجلاس میں عثمان بزادار نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہر شعبے میں سرکاری مشینری کو متحرک کیا جائے۔علمائے کرام عوام کو کورونا ایس او ی پر عملدرآمد کی تلقین کریں۔
اجلاس میں کمشنرز، آر پی او، ڈی سی او ر ڈی پی اوز نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
وزیراعلٰی عثمان بزدار نے خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تمام افسران سرکاری معمولات کے علاوہ مخصوص ٹاسک بھی پورے کریں گے، عوام کی خدمت کےلئے سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے علماء کرام کے وفد نے ملاقات کی، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری، وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت اور وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کے مشکل وقت میں رائے عامہ کے لیڈر اپنا کردار ادا کریں، علماء اور مشائخ اپنے حلقہ اثر میں ماسک پہننے اور ویکسینیشن کرانے کی ترغیب دیں۔ مساجد میں بھی کورونا ایس او پیز کے مطابق تراویح اور نماز پنجگانہ کا اہتمام کیا جائے۔