معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کوترقیاتی منصوبوں پربریف کیا، وزیراعظم نےمہنگائی کنٹرول کرنےکیلئےاقدامات کوسراہا،
یہ بات انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےحکومت پنجاب کی پالیسیوں کوسراہا، پنجاب کےعوام کوریلیف فراہم کرنےکیلئےکوشاں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈسکہ انتخاب الیکشن کمیشن کیلئےبھی اہم ہے،تاہم کورونا ایس او پی پرعمل کرواتےہوئےالیکشن کاانعقادکیاجائےگا۔
اس موقعے پر پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے مزید کہا کہ ہم نےآٹےکی قیمت کنٹرول کرنےکاوعدہ کیاتھا، گندم کےکاشتکاروں کو ریکارڈ منافع ہوگا، رمضان میں عوام کیلئےخصوصی پیکج کااعلان کردیا ہے۔
علیم خان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھرمیں رمضان سستے بازار لگائےجائیں گے، چینی کی قیمت کو85روپےفی کلوپرلےآئےہیں، آٹااورچینی کی قیمتوں کےمعاملےپرکسی کونہیں بخشیں گے۔