اسلام آباد:سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ اورججز روسٹر جاری کردیئے،وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کے ترقیاقی فنڈز کے اجرا ء،خورشید شاہ کی درخواست ضمانت اورایف 8 کچہری چیمبرنظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں ۔
چیف جسٹس گلزار احمد کی سر براہی میں سپریم کورٹ کا 3رکنی بینچ 13 اپریل کو ایف 8کچہری اسلام آباد میں وکلاء کے چمبرگرانے سے متعلق نظرثانی درخواست سماعت کرے گا،سپریم کورٹ نے وکلاء کے چمبر کے گرانے کا حکم دیا تھا ۔
جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ 12 اپریل کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے ترقیاتی فنڈز اجراء کخلااف درخواست پرسماعت کرے گا۔
اسی روز جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں 3رکنی بینچ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے ملزمان حسین لوائی سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پرسماعت کرے گا۔
جسٹس مشیرعالم کی سر براہی میں 3رکنی بینچ 15اپریل کو خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پرسماعت کرے گا۔
اسی روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ غیرملکی فنڈنگ کیس سے متعلق اپیل بھی سماعت کیلئے فکس کر دی گئی اور یہی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔