نائیجیریا کے صوبہ ایمو میں گزشتہ ہفتے ایک جیل سے فرار ہونے والے 1844 قیدیوں میں سے 36 نے خود کو قانون کے حوالے کردیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اوویری جیل کے ترجمان جیمز مادوبہ نے بتایا ہے کہ مسلح افراد نے صوبائی صدر مقام اوویری کی جیل پر حملہ کرتےہوئے قیدیوں کی رہائی ممکن بنائی تھی جن کی گرفتاری کےلئے کوششیں جاری ہیں۔
دوسری جانب ملکی وزیرداخلہ روف آریگ بیسولا نے کہا ہےکہ اگر قیدیوں نے گرفتاری پیش کردی تو وہ اضافی سزا سے بچ جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس حملے میں 1844 قیدی فرار ہوئے تھے جبکہ 50 گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا تھا۔