وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں تحریک لبیک کے مطالبات پرمشتمل قرارداد عید سےپہلےپارلیمنٹ میں پیش کرنےکافیصلہ ہو گیا۔معاہدے پر عملدرآمد کےلئے کمیٹی دیگر جماعتوں سے بھی بات کرے گی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک لبیک سےمعاہدے پرغورکےلئےاجلاس ہوا۔وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی،شیخ رشید اور نورالحق قادری نے شرکت کی۔اجلاس میں تحریک لبیک کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کی حکمت عملی پرغور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فرانس کے سفیرکی ملک بدری کےلئے قرارداد پارلیمنٹ سےمنظوری کروانے کی تجویز پرغور کیا گیا۔معاہدے پرعملدرآمد کی حکمت عملی کےلئے دیگر پارلیمانی جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائےگا۔