دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد نے دبئی دوہزار چالیس کے ماسٹر پلان کا اعلان کردیا ہے۔
دبئی کو دنیا کا سب سے بہترین شہربنانے کی تیاریاں مکملدبئی گورنمنٹ نے ترقی کی نئی منزلوں کو چھونے کے لیے دو ہزار چالیس تک کے ماسٹرپلان کا اعلان کر دیا ۔
حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایت پر شروع ہونے والےاس منصوبے کے تحت دبی کے ساٹھ فیصد حصے کو اقتصادی اور تفریحی سر گرمیوں کے ذریعے قدرتی ماحول میں ڈھال دیا جائے گا۔
2040میں دبئی کی آبادی کو اٹھاون لاکھ تک بڑھانے کے ساتھ ساتھ ایک سو اڑسٹھ مربع کلو میٹر رقبہ صنعتی اور اقتصادی شعبوں جبکہ سر سبز اور تفریحی مقامات میں ایک سو پانچ فیصد اضافہ کیا جایے گا۔ دو ہزار چالیس میں دبی دنیا کے پر کشش ترین شہروں میں سر فہرست ہو گا۔