عوامی نیشنل پارٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا۔
پشاورمیں اے این پی رہنماء امیر حیدرخان ہوتی نے پریس کانفرنس میں کہاپارٹی اجلاس میں شوکازنوٹس کا جائزہ لیاگیا۔آج اجلاس کا ایجنڈا صرف پی ڈی ایم کا نوٹس تھا۔
انہوں نےکہا استعفوں پراے این پی کامؤقف بلکل واضح تھا۔استعفےمتفقہ طور پردینےپر اتفاق ہواتھا۔استعفوں کی ٹائمنگ پراختلاف رائےپرلانگ مارچ موخرہوا۔اختلافات اورتلخیوں کوختم کرنےکی ضرورت تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈرکےلئےن لیگ کےامیدوارپرپی پی کوتحفظات تھے۔پیپلزپارٹی کےتحفظات کو دور کیا جاناچاہیئےتھا۔
امیرحیدر خان ہوتی نے کہاہم نےسوچ سمجھ کرپیپلزپارٹی کےامیدوارکوووٹ دیا۔پی ڈی ایم کےاجلاس میں پوچھا جاتاتوضروربتاتے۔اختلافات دور کرنے کے بجائے شوکازنوٹس بھیج دیاگیا۔شوکازنوٹس سیاسی جماعت کے اندر دیےجاتےہیں۔
انکاکہناتھا کہ پی ڈی ایم کاحصہ ہیں،کسی پارٹی میں ضم نہیں ہوئے۔ہمیں شوکازنوٹس دینےکااختیارصرف اسفندیارولی کوہے۔کسی اورکوہمیں شوکازنوٹس دینے کا اختیارنہیں۔پنجاب میں سینیٹ الیکشن پروضاحت نہیں بنتی تھی؟لاڑکانہ میں پی ٹی آئی اورجےیوآئی کاپی پی کےخلاف اتحادہوا۔
رہنماء اےاین پی نےکہاشاہدخاقان کووضاحت دےچکےتھے۔وضاحت کےباوجودشوکازنوٹس کامطلب اےاین پی کی ساکھ کونقصان پہنچاناہے۔ہمیں دیوارسے لگا دیا گیا ہے۔سربراہ کاکام اختلافات دورکرناہوتاہے۔
امیر حیدر نے کہاکچھ جماعتیں پی ڈی ایم کواستعمال کرناچاہتی ہیں۔پی ڈی ایم کوذاتی مفادکےلئےاستعمال کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔ذاتی مفاد کےلئےکسی کا ساتھ نہیں دےسکتے۔شوکازنوٹس دینےوالوں نےپی ڈی ایم کےخاتمےکااعلان کردیا۔اےاین پی خود کو پی ڈی ایم سےالگ کررہی ہے۔شوکازکےذریعےہماری سیاسی ساکھ کونقصان پہنچانےکی کوشش کی گئی۔