لاہور:کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں،خلاف ورزیوں پر 21دکانیں اور اسٹورز سیل کردیئے گئے۔
ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن جاری ہے، کورونا ایس او پیزپر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے پر 21دکانوں اور اسٹورز کو سیل کردیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے 7 دکانوں و سٹورز، 1 سکول و اکیڈمی اور 1 ہوٹل کو سیل کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی نے 12 دکانوں اور سٹوروں کو سیل کیا۔
ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کیلئے مانیٹرنگ جاری ہے، خلاف ورزیوں پر دکانوں اور اسٹوروں کو سیل کیا جا رہا ہے۔