وزیر خزانہ حماد اظہر نے صوبوں میں آٹے کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ صوبائی حکومتیں رمضان بازاروں میں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں ۔
وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیرصدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں وفاقی وزراء، مشیروں اورمعاونین سمیت صوبائی چیف سیکرٹریزاوردیگرحکام نے شرکت کی ۔
اجلاس میں ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں کے رجحان کا جائزہ لیا گیا ۔
سیکریٹری خزانہ نے اجلاس کوبریفنگ میں بتایا گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.43 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ اشیائے ضروریہ میں سے 12 کی قیمتوں میں اضافہ اور 24 میں کمی ہوا ہے ۔
سیکرٹری وزیر خوراک نے کہا کہ ملک بھر میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، روزانہ سپلائی بھی جاری ہے ۔ اجلاس میں پنجاب حکومت نے رمضان سہولت بازاروں کے حوالے سے تیاریوں اور اقدامات پر بریفنگ دی ۔
اجلاس کو وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ کے ذخائر، مارکیٹ میں فراہمی اور صارفین کے مفادات کو یقینی بنایا جائے ۔