چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی نے امریکا پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے مفادات کاصحیح معنوں میں احترام کرے اوردنیاکی ایک بڑی طاقت کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کامظاہرہ کرے۔
انہوں نے ان خیالات کااظہارFujianصوبے میں سنگاپور، ملائیشیا، انڈونیشیا،فلپائن اور کوریا کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وانگ ژی نے کہاکہ چین کی ترقی عمومی توقعات اورخطے کے تمام ممالک کے طویل مدتی مفاد میں ہے۔