لاہور:کورونا کیسز کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر حکومت نے رمضان میں مساجد کیلئے ایس او پیز طے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
رمضان المبارک میں نماز تروایح سمیت دیگر مذہبی امور پر لائحہ عمل کی تیاری شروع کردی گئی ،حکومت نے کورونا کی تیسری لہر میں شدت کے بعدملک بھر کی مساجد کیلئے ایس او پیزطے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اس حوالے سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سر براہی میں ویڈیو کانفرنس ہوئی،جس میں گورنرز، وفاقی وزیر مذہبی امورنور الحق قادری ، صوبائی افسران اور علماء شریک ہوئے۔
لاہور سے گورنر پنجاب چوہدری سرور اور 15 سے زائد علماء نےویڈیو لنک سے شرکت کی،کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔
ویڈیو کانفرنس میں مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے شرکاء کو کورونا صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔
صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کورونا کخلاکف جنگ میں علماء کا بھی اہم کردار ہے اور ہم ان کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس اوپیز پر عمل کرنا ضروری ہے۔
گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے علمائے کرام حکومتی اداروں سے تعاون کریں اور بچاؤ کیلئے ویکسین ضرور لگوائیں، حکومت مساجد کو بند نہیں کر نی چاہتی لیکن ہم نے 22 کروڑ پاکستانیوں کو کورونا سے بچانا ہے جس کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل ضروری ہے، مساجد اور مدار س کے حوالے سے تمام فیصلے علماء کی مشاورت سے ہی کےل جائیں گے۔