Aaj Logo

شائع 04 اپريل 2021 06:29pm

این سی اوسی کابین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ

این سی اوسی نےبین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتےمیں دو دن بندرکھنےکافیصلہ کرلیا۔گُڈز،فریٹ،میڈیکل اور دیگرایمرجنسی سروسز پابندی سے مستثنیٰ جبکہ ٹرینیں 70 فیصد مسافروں کےساتھ فعال رہیں گی۔

کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظرنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتہ اتوار بند رکھی جائے گی ۔فیصلے کا اطلاق 10 اپریل سے 25 اپریل تک ہوگا۔

گُڈز، فریٹ،میڈیکل اوردیگرایمرجنسی سروسزکو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

این سی او سی نے فیصلہ کیا ہے کہ ریلوے سروسز کو70 فیصد مسافروں کے ساتھ ہفتے میں ساتوں دن آپریشنز کی اجازت ہوگی.

پابندی کے حوالے سے10اپریل کو اجلاس میں دوبارہ جائزہ لیا جائے گا ۔

Read Comments