حیدرآباد میں بھی کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہوگیا۔ مثبت کیسز کی شرح چھ فیصد تک جاپہنچی شہر کے ہسپتالوں میں بزرگ افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح چھ فیصد تک جا پہنچی لیکن عوام اب بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر تیار نہیں ہیں۔
شہر میں مثبت کیسز کی تعداد 341 ہوگئی ہے ہسپتالوں میں بزرگ شہریوں کی ویکسی نیشن کا سلسلہ بھی جاری ہے اور شہری اس عمل سے مطمئن دکھائی دیتے ییں۔
شاہ بھٹائی ہسپتال میں قائم کورونا سینٹر کے انچارج ڈاکٹر صولت کہتے ہیں احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہی اس موذی مرض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔
کورونا کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ہسپتالوں میں ٹیسٹنگ کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے ضرورت ہے کہ عوام حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں تاکہ کورونا سے محفوظ رہ سکیں۔