سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہتےہیں ملک میں کیاہورہاہےسب کونظر آرہاہے۔وزیراعظم کوجوسمری ارسال کی گئی تھی انہوں نےپڑھی ہی نہیں۔سمری پالیسیز سے متصادم تھی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاوزیراعظم ملکی خارجہ پالیسی کےبارےمیں جانتے ہیں۔ای سی سی نےکاٹن اور چینی کی سمری منظور کی. حکومت کوسمری کی منظوری کی جلدی کیوں تھی؟افسوس ہوتاہےکس قسم کےحکمران ملک پرمسلط ہیں۔
ن لیگی رہنماء نے کہابھارت سےچینی اورکپاس درآمدکرنےکی سمری کیوں منظورکی گئی؟کیاآپ نےآج چینی کی قیمت کےبدلے کشمیرکاسودا کیا؟کیاکشمیر میں مظالم کی قیمت2روپے کلو چینی ہے؟کیا ہم نے بھارت کےاقدامات کو قبول کرلیا ہے؟کیاہم قراردادوں سےہٹ کرمسئلے کا حل تلاش کررہےہیں؟اس سمری سے حکومت کی نیت واضح ہے۔