وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ لیگی رہنماؤں کی میڈیاسےگفتگواداروں پردباؤڈالنےکی کوشش ہے۔
ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلوں کا احترام نہ کرناان کی پرانی روش ہے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ انہیں وہی فیصلے قابلِ قبول ہیں جو ان کےحق میں ہوں، یہ قانون کااحترام اپنی سہولت اورمنشا کے مطابق کرتےہیں۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اداروں پر دباؤ ڈالنا ان کا سیاسی وطیرہ بن چکا، ن لیگ نے ملکی اداروں کو تباہ کیااوراب بھی کاربندہیں، جبکہ ڈسکہ الیکشن کا فیصلہ وہاں کے عوام کریں گے،دوسری جانب لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن سےمتعلق تشویشناک خبریں سامنےآئیں۔ اور 10 لاپتہ پریزائیڈنگ افسران کو ایک جگہ لے جایا گیا
شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن کے دوران لاپتاپریزائیڈنگ افسران غائب ہوئےتھے،اور 10پریزائیڈنگ افسران کو ایک جگہ لےجایاگیا۔
شاہدخاقان عباسی نے مزید کہا کہ افسران کواغوا کرنےوالے کون تھے؟
انہوں نے مزید کہا کہ موبائل لوکیشن سےاغواء ثابت ہوگیا ہے،