وزیر اعظم عمران خان نے مارچ 2021میں 41 فیصد کے تاریخی اضافے کے ساتھ 460 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کرنے پر ایف بی آر کی کاوشوں کو سراہا ہے۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نےکہاکہ جولائی 2020سے مارچ 2021کے دوران ہماری مجموعی ٹیکس وصولی 3380ارب روپے تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں دس فیصد زیادہ ہے۔
مارچ 21 میں 460 ارب کی وصولیوں کیساتھ 41% کی تاریخی نموحاصل کرنےپرمیں FBR کی کاوشیں سراہتاہوں۔جولائی 20سےمارچ 21 کےدوران ہماری وصولیاں 3380 ارب کی سطح تک پہنچیں جوگزشتہ برس کےاسی دورانیےسے10%زیادہ ہیں۔حکومتی پالیسیوں کےنتیجےمیں ملنےوالی وسیع البنیاد معاشی بحالی کےیہ واضح آثارہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 31, 2021
انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولیاں حکومتی پالیسیوں کی بدولت وسیع البنیاد معاشی بحالی کی عکاس ہیں۔