Aaj Logo

شائع 31 مارچ 2021 09:17am

آئی ایم ایف کی جانب سے 49کروڑ87 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول

اسلام آباد:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کی جانب سے 49کروڑ 87لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈنے پاکستان کو 498.7ملین ڈالرز جاری کردیئے ،اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف سے 49کروڑ 87لاکھ ڈالرز ملنے کی تصدیق کردی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رقم 6ارب ڈلر قرضہ کی تیسری قسط کے طور پر موصول ہوئی ہے، آئی ایم ایف سے اب تک ایک ارب 95کروڑ ڈالر موصول ہوچکے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے قسط موصول ہونے پر ٹوئیٹ میں تصدیق کی کہ آئی ایم ایف کی جانب سے 49کروڑ 87لاکھ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔

یاد رہے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ نے 25مارچ کوپاکستان کو قرض کی قسط جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔

Read Comments